منگل,  13 جنوری 2026ء
حافظ آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، جرمانے اور تلفیاں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف میراتھن کارروائیاں جاری ہیں. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کریک ڈاؤن کیا جس میں 30فوڈ پوائنٹس کو 4لاکھ 36ہزار کے جرمانے عائد کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ایکسپائر و ممنوعہ اشیاء کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا،متعدد فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹسسز جاری کیے گئے. جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ کارروائیاں جناح بائی پاس، ونیکے روڈ، مدریانوالا روڈ اور مضافات میں کی گئیں، پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پر جرمانےعائد کیےگئے، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس، انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، فوڈ پوائنٹس کے پروسیسنگ ایریا، ٹوٹے گندے فریزر میں اشیاء اکٹھی رکھی گئی. ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف زیروٹالرنس کے تحت سخت سے سخت کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر صحت مند پنجاب مشن کی عملی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ٹریس ابیلٹی پر کام کررہے ہیں تاکہ دودھ اور گوشت کی ترسیل یقینی بنائی جاسکے، فوڈ اتھارٹی کے افسران اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں 24/7 دن رات فیلڈ میں متحرک ہیں، عوام الناس سے التماس ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں.

مزید خبریں