منگل,  13 جنوری 2026ء
اگلے ہفتے سے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا بالکل امکان نہیں ۔ ہفتے کے اختتام پر بادل آنا شروع ہو جائیں گے ، آئندہ ہفتے بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عموما سردی جنوری کے مہینے میں ہی پڑتی ہے، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کی وجہ سے سردی بڑھی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے 16 سے 25 جنوری کے دوران شدید سردی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 16 سے 25 جنوری کے دوران تاریخی سردی کی کوئی لہر متوقع نہیں۔

مزید خبریں