پیر,  12 جنوری 2026ء
بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، حکومت کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں ہونے والی سماعت کے دوران پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی بریفنگ کے بعد اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بچنے کے لیے سبسڈی میں مناسب ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی ہے۔ جس کے باعث اب ٹیرف بڑھانے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جس سے پیداواری لاگت کم ہوئی اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہوا۔

حکام نے واضح کیا کہ حکومت نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی

اس وقت ملک بھر میں تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بجلی سستی نرخوں پر میسر رہے۔

مزید خبریں