تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کیلئے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں مظاہروں کے دوران تشدد میں اضافہ ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت کی دھمکی مظاہروں میں اضافے کی وجہ بنی، دہشتگردوں نے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا تاکہ غیر ملکی مداخلت کا بہانہ پیدا کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں فوجی کارروائی سے متعلق بڑا اعلان
انہوں نے کہا کہ دوہفتوں میں مظاہروں کے دوران 350 مساجدکوآگ لگائی گئی لیکن ایرانی فورسز نیان مظاہروں کے دوران زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔











