پیر,  12 جنوری 2026ء
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں فوجی کارروائی سے متعلق بڑا اعلان

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں۔

فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے لیے بہت مضبوط آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ہم انٹرنیٹ شروع کرا سکتے ہیں، اس بارے میں مسک سے بات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج اور میں ایران کے خلاف سخت آپشن پرغورکر رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میری ریڈ لائن کو عبور کرنا شروع کر رہا ہے، لگتا ہے کچھ لوگ مارے گئے ہیں جو نہیں مارے جانے چاہیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، فوج بھی دیکھ رہی ہے اور ہم کچھ بہت مضبوط آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا گرین لینڈ پر فوجی کارروائی کا منصوبہ بنانے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی قیادت کے ساتھ اچھا کام ہو رہا ہے، اچھا نتیجہ نکلے گا، منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈکو امریکا کے ساتھ ڈیل کر لینی چاہیے، گرین لینڈکو حاصل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں