اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، سری لنکا کے وینیوز تیار نہ ہوئے تو پاکستان اپنے وینیو دے سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وینیوز کا کوئی مسئلہ ہے تو پی سی بی مشکل وقت میں وینیو دے سکتا ہے، بنگلا دیش کے میچز کی میزبانی کیلئے کراچی، راولپنڈی سمیت پاکستان کے تمام وینیوز دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرعماد وسیم نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی
سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش ٹیم بھارت نہیں جانا چاہتی ہے، آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز منتقل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہے۔











