واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس کی فلاحی تنظیم کو سے 7.88 ارب ڈالر منتقل کر دیئے۔
7.88 ارب ڈالر کی منتقلی دونوں کی طلاق کے سلسلے میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی مالی ادائیگیوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔
اس ادائیگی کا انکشاف حالیہ ٹیکس فائلنگ میں ہوا، 2021 کی طلاق کے مالی معاملات پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ نے ایک اور ملک پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا
بل گیٹس اور میلنڈا کی شادی 1994 میں ہوئی تھی، ان کی علیحدگی 2021 میں ہوئی۔طلاق کے بعد میلنڈا نے کہا تھا کہ طلاق کے معاہدے کے تحت بل گیٹس خواتین اور خاندانوں سے متعلق آزاد فلاحی کام کے لیے اربوں ڈالر فراہم کرنے کے پابند ہوں گے











