میسی سپی(روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست میسی سپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پوائنٹ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، فائرنگ ویسٹ پوائنٹ کے تین مقامات پر کی گئی.
کاؤنٹی شیرف کے مطابق فائرنگ کے واقعات الاباما سرحد کے قریب پیش آئے ، واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاؤنٹی شیرف نے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔
مزید پڑھیں: کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ لیکر رہیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ











