باجوڑ(روشن پاکستان نیوز) وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر رات گئے نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملے میں گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا اوردھماکے کے باعث گھر کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔
ڈی پی او وقاص رفیق نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اورذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے یہ واقعہ مبارک زیب خان کے گھر پرچوتھا حملہ ہے جوکہ گزشتہ برسوں میں مختلف اوقات میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ
حملے کے بعد سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اورعلاقے میں اضافی گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے پولیس اور مقامی حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔
واقعہ سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں میں تشویش کا باعث بن گیا ہے، اور اس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔











