اتوار,  11 جنوری 2026ء
ایران میں مظاہرے بدستور جاری، تازہ ترین صورتحال تشویشناک

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران میں جاری مظاہروں میں شدت آ گئی ہے ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں مزید کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاعات آئی ہیں۔

مظاہروں کے باعث انٹرنیٹ بھی گزشتہ 36 گھنٹوں سے بند ہے، انٹرنیٹ کی بندش کے سبب شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ تاحال منقطع ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے تہران کے بہارستان ٹاؤن میں 100 مسلح افراد گرفتار کر لیے ہیں ، ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد ملک میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش میں تھے، واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے۔

مزید پڑھیں: ایران کا ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ ایران کے معزول بادشاہ کے جلا وطن بیٹے رضا پہلوی نے بدھ کے روز ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں عوام سے مزید احتجاج کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں