اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم اتنے سادہ بھی نہیں کہ جو راز ہے وہ آپ کو بتا دیں۔ میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاتا ہم نے تحریکیں چلانی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ آپ سے ایک وعدہ ہے کہ پاکستان کی قیمت پر کبھی سودا نہیں کریں گے، ہماری تحریک ملک بچانے کے لیے ہے، ہماری تحریک میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کی موجودگی کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کے لیے پارٹی سے نشان چھینا گیا۔ 26 ویں ترمیم والے اللّٰہ سے معافی مانگیں، بےانصافی سے ملک نہیں چلے گا، آئیں جمہوری پاکستان کی تشکیلِ نو کریں۔
محمود اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ جاتی امراء میرا گھر ہے، ہم سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔











