واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا ، دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی کارروائی کا اختیار ان کے پاس ہے۔
نیویارک ٹائمز کوانٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے بین الاقوامی قوانین سے محدود نہیں، امریکا کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلیے کسی بھی ملک میں کارروائی کے لیے آزاد ہیں، میری اپنی اخلاقیات، میرا اپنا فیصلہ ہے یہی وہ چیز ہے جو مجھے روکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور اقدامات اور فوجی کارروائیاں امریکا کے عالمی مفادات کے تحفظ میں مددگار ہیں، انہوں نے گرین لینڈ اور وینزویلا کے معاملات کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ امریکی طاقت کے استعمال سے وہ عالمی سطح پر اپنے ملک کے مفادات کو مضبوط کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیٹو کا کوئی خوف نہیں ، چین اور روس امریکا سے ڈرتے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کبھی کبھار بین الاقوامی قانون پر عمل ضروری لگتا ہے، لیکن اس کا اطلاق اس بات پر منحصر ہے کہ اس قانون کی تعریف کس طرح کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا روس کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونے دیں، معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہئے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔











