هفته,  10 جنوری 2026ء
پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی آئی اے نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی، لاہور سے لندن کیلئے چھ سال بعد براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے چھ سال کے طویل وقفے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیس مارچ کو لاہور سے لندن کیلئے پہلی پرواز پی کے 757 روانہ ہوگی۔

لندن کیلئے پی آئی اے کی تمام پروازیں ہیتھرو ائیر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔ لاہور سے لندن کی پروازوں کے دوبارہ آغاز کو پی آئی اے کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

برطانیہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، ترجمان کے مطابق لندن کیلئے ائیر لائن کی ہفتہ وار پروازوں کی مجموعی تعداد سات ہو جائے گی۔

پی آئی اے اس سے قبل اسلام آباد سے لندن کیلئے بھی پروازوں کر چکی ہے اور 29 مارچ سے آپریشن کا آغاز ہو گا اور ہفتہ وار تین پروازیں لندن جائیں گی۔

مزید خبریں