جمعه,  09 جنوری 2026ء
امریکا نے وینزویلا کے تیل کی برآمدات سے منسلک 2 آئل ٹینکرز کو ضبط کر لیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے وینزویلا کے تیل کی برآمدات سے منسلک 2 آئل ٹینکرز کو ضبط کر لیا۔

ماسکو نے امریکی فورسز کی جانب سے روسی پرچم بردار ٹینکر کو ضبط کرنے کی مذمت کی ہے، روس کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود روسی شہریوں کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے، جہاز پر موجود روسی شہریوں کوواپس جانے کی اجازت دی جائے۔

روسی پرچم والے تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے پر روس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اٹلانٹک میں روسی آئل ٹینکر میری نیرا پر امریکی قبضہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی ہے، روس نے اس کارروائی کو ”بحری قزاقی“ قرار دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز نے جعلی پرچم کا استعمال کیا، روسی بحری جہاز کے عملے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ترجمان نے کہا کہ تیل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے۔

ضرورت پڑی تو آئل ورکرز کے تحفظ کیلئے فوج استعمال کرسکتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشنز ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارتکاری ہوتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے رابطے میں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی پرچم بردار ٹینکر مارینیرا کو تقریباً دو ہفتے کے تعاقب کے بعد قبضے میں لیا گیا، روسی پرچم بردار ٹینکر مارینیرا کو آئس لینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان روکا گیا۔

آپریشن میں برطانوی رائل نیوی نے فضائی اور بحری معاونت فراہم کی، دوسرا ٹینکر ایم ٹی صوفیہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا، کیریبین میں ضبط کیا گیا۔

مزید خبریں