جمعه,  09 جنوری 2026ء
امارات میں 18 سال کی عمر قانونی بلوغت قرار، نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر فیصلوں کے مجاز ہونگے

دبئی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ ہو گیا جس کے بعد نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کر سکیں گے۔

یو اے ای کی حکومت نے 18 سال کی عمر قانونی بلوغت قرار دے دی ، اس سے قبل یہ 20 سال کی عمر تھی۔ حکام کے مطابق 18 سال کے نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کی یو اے ای سفیر سالم محمد الزابی سے ملاقات، پاک۔یو اے ای تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

حکام کا کہنا ہے کہ 18 سال کے افراد معاہدے کرنے، قرض لینے اور جائیداد خریدنے کے مجاز ہوں گے جبکہ 15 سال کے نوجوان عدالتی اجازت سے اپنے اثاثے خود سنبھال سکیں گے۔ نوجوانوں کو کاروبار رجسٹر کرنے کی اجازت بھی ہو گی۔

مزید خبریں