بدھ,  31 دسمبر 2025ء
یواےای میں سال نوِ 2026 کا تحفہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جنوری 2026 کے لیے متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی ایندھن کی قیمت کمیٹی نے بدھ کے روز جنوری 2026 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.53 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ دسمبر میں 2.70 درہم فی لیٹر تھی۔

مزید پڑھیں: سال 2026: خلیجی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہوں گی؟

اسپیشل 95 کی قیمت 2.42 درہم فی لیٹر ہو گی جو پچھلے مہینے 2.58 درہم فی لیٹر تھی۔

ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.34 درہم فی لیٹر کے لیے دستیاب ہوگا جو دسمبر میں 2.51 درہم فی لیٹر تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 2.55 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.85 درہم فی لیٹر تھی۔

مزید خبریں