اسلام آباد (روشن پاکسان نیوز): اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل 79 جی ایٹ سے معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والوں میں امیدوار برائے چیئرمین محمد ارسلان مسعود خان، جنرل کونسلر صفدر غوری، دلشیر ایڈوکیٹ، ملک عبدالستار، سردار حسنین، حسیب گجر، طفیل خان، غفران، نیامت مسیح اور داؤد مسیح شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو
اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین UC-79 محمد ارسلان مسعود خان نے کہا کہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور عوام کی حمایت سے کامیاب ہو کر علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے، اور کامیابی کی صورت میں یونین کونسل 79 جی ایٹ کو ایک مثالی علاقہ بنایا جائے گا۔
امیدواران نے اس بات پر زور دیا کہ شفاف، آزاد اور غیر جانبدار بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے، جس پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے منتخب ہو سکیں۔
علاقہ مکینوں نے بھی امیدواران کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ قیادت کامیاب ہو کر عملی اقدامات اور حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی۔











