بدھ,  31 دسمبر 2025ء
مشی خان نے عماد وسیم اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے معروف کرکٹر عماد وسیم کے ذاتی اور ازدواجی معاملے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مشی خان نے اپنی ان ویڈیو  شادی شدہ مردوں کو اپنی ذمہ داریوں کا شعور ہونا چاہیے، اور اگر ازدواجی رشتہ مشکلات کا شکار ہو جائے تو باہر کی خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ ازدواجی رشتے میں اختلافات کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دوسری خواتین سے تعلقات قائم کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایسے مرد جو اپنی بیوی اور بچوں کے حقوق کو نظرانداز کرتے ہیں، سماجی اور اخلاقی طور پر جوابدہ ہیں، اور ایسے عمل کی کسی بھی طرح کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

مزید پڑھیں: کھلے مین ہول میں گر کر بچے کی موت،مشی خان سندھ حکومت پر برس پڑیں

سوشل میڈیا پر مشی خان کے مؤقف کی کافی حمایت کی گئی اور صارفین نے ایسے مردوں پر تنقید کی جو شادی کے باوجود بے وفائی یا غیر اخلاقی تعلقات میں ملوث ہوتے ہیں۔ کئی صارفین نے اپنی رائے میں ازدواجی وفاداری اور معاشرتی اصولوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ثانیہ اشفاق اور عماد وسیم کے درمیان طلاق، مبینہ تعلقات اور الزامات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اب یہ تنازع قانونی دائرہ کار میں داخل ہو چکا ہے اور عدالت کے ذریعے حل کی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں