اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دبئی میں پاکستان ایتھلیٹ ارشد ندیم کی فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو سے ملاقات ہوئی ہے۔
جیولین تھرور ارشد ندیم اور ان فینٹینو کی ملاقات دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں ارشد ندیم سے فیفا کے صدر نے ان کی تھرو کے بارے میں سوال کیا۔
فیفا کے صدر کو ارشد ندیم نے بتایا کہ 92 میٹر کی تھرو کی تھی، اب اس ریکارڈ کو توڑنا ہے، جیانی ان فینٹینو نے پاکستانی ایتھلیٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اکٹھے تصاویر بھی بنوائیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرعماد وسیم نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی
فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کارناموں سے واقف تھے۔ جب انہوں نے ارشد ندیم کو اس بارے میں بتایا تو پاکستانی جیولین تھرور کو خوشگوار حیرت ہوئی۔
واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی حکمران کے نام سے منسوب شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔











