منگل,  30 دسمبر 2025ء
سینئر رہنما کا انتقال،جے یو آئی (ف) سوگ میں ڈوب گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علما ئے اسلام (ف) ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر رہنما حاجی عبداللہ انتقال کر گئے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ،ڈی آئی خان کے رہنماء حاجی عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حاجی عبداللہ کی وفات  سے دلی صدمہ ہوا۔اللہ کریم ان کے سفر آخرت کو آسان بنائے ۔

مزید پڑھیں: ایمان، اتحاد اور نظم قائداعظم کے اصول آج بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں، مسلح افواج

مرحوم کی جماعت اور خانوادہ مفتی محمود سے دیرینہ وابستگی تھی ۔مرحوم نے کٹھن حالات میں جماعت کی خدمت کی ۔

اللہ کریم حاجی صاحب کی جملہ عبادات کو قبول اور بہترین بدلہ عطاء فرمائے ۔مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔

مزید خبریں