ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچز اچانک ملتوی کر دیے گئے۔
سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز ملتوی کئے گئے ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بی پی ایل کے میچز کا از سر نو شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کی 14 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں فتح، وائٹ واش سے بھی بچ گیا
یاد رہے کہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں آج صبح چھ بجے انتقال کر گئی تھیں، وہ مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔











