ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر یمن سے اپنی افواج واپس بلائے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے یو اے ای کے حالیہ اقدامات کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں امارات کی جانب سے علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب سے مزید ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کو بے دخل کردیا گیا
بیان میں واضح کیا گیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف سعودی عرب بلکہ یمن اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔











