پیر,  29 دسمبر 2025ء
خارمیں آپریشن ، 5 خارجی ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں میجر شہید

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز باجوڑ کے علاقے خارمیں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں  5 خارجی ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، خارجی دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے باجوڑ میں خارجیوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہباز شریف نے میجر عدیل زمان شہید کے بلندی درجات کی دعا کی، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید پڑھیں: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منائی گئی

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کر نے کیلئے پرُ عزم ہیں۔

صدرمملکت نے بھی باجوڑ میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہے۔

صدرمملکت نے میجرعدیل زمان کو جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ میجر عدیل زمان کی جرات اور وطن کیلئے عظیم قربانی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

مزید خبریں