پیر,  29 دسمبر 2025ء
امریکا میں وزن کم کرنیوالی نئی گولی کی منظوری، فوڈ کمپنیوں کے شیئرز گرگئے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں وزن کم کرنے والی نئی گولی کی منظوری سے فوڈ انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا۔

 سستی اور آسان GLP-1 گولیاں انجیکشن سے زیادہ مقبول ہوگئی ہیں، اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے جنوری سے امریکا میں بھوک کم کرنے والی GLP-1 وزن گھٹانے کی گولیوں کی دستیابی فوڈ انڈسٹری کو اپنی مصنوعات میں وسیع پیمانے پر تبدیلی پر مجبور کر دے گی، کیونکہ انجیکشن کے مقابلے میں سستی اور آسان گولیوں کے استعمال سے زیادہ افراد یہ ادویات اختیار کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزن کم کرنے کیلیے کون سا انڈا بہتر ہے، اُبلا ہوا یا فرائیڈ؟

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نووو نورڈسک کی ویگووی گولی کی منظوری کے بعد فوڈ کمپنیوں کے شیئرز گر گئے۔

اندازوں کے مطابق ایلی للی کی حریف دوا بھی اگلے سال منظور ہو جائے گی، ایسے میں تحقیق بتاتی ہے کہ GLP-1 استعمال کرنے والے صارفین نمکین اسنیکس، بیکری اشیا، سافٹ ڈرنکس اور شراب پر کم خرچ کرتے ہیں جبکہ پروٹین اور فائبر والی غذاؤں کی طرف بڑھتے ہیں۔

مزید خبریں