پیر,  29 دسمبر 2025ء
برطانیہ کا غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق اہم فیصلہ
برطانیہ کا غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق اہم فیصلہ

لندن(روشن پاکستان نیوز) غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی میں ناکامی پر برطانیہ نے جمہوریہ کانگو پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں یہ الزام لگاتے ہوئے کہ اس کی حکومت غیر دستاویزی تارکین وطن اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کی واپسی سے متعلق اپنی نئی پالیسی کے ساتھ تعاون کرنے میں ناکام رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگو کے سیاستدانوں کو برطانیہ کے ویزے ترجیحی بنیادوں پر نہیں دیےجائیں گے جب کہ کانگو کیخلاف پابندیوں کا انتباہ کے ساتھ ہی انگولا اور نمیبیا نے برطانیہ سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں ذیشان روکھڑی کی تقاریب، کرنسی نچھاور کرنے اور چادر کے استعمال پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

یوکے ہوم آفس نے ایک بیان میں ان اقدامات کا اعلان کیا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ انگولا اور نمیبیا نے اپنے شہریوں کو واپس لینے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ ماہ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ شبانہ محمود نے ان اصلاحات کو مرتب کیا تھا تاکہ مہاجرین کی حیثیت کو عارضی بنایا جا سکے اور بغیر دستاویزات کے برطانیہ پہنچنے والوں کی ملک بدری کو تیز کیا جا سکے۔

مزید خبریں