پیر,  29 دسمبر 2025ء
نئے سال پر کس طرح فراڈ کیا جائیگا؟ سائبر کرائم انویسٹی گیشن کا اہم الرٹ جاری
نئے سال پر کس طرح فراڈ کیا جائیگا؟ سائبر کرائم انویسٹی گیشن کا اہم الرٹ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نئے سال پر نوسر باز لوگوں کو دھوکا دینے کےلیے کس طرح کا فراڈ کرسکتے ہیں، سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے اہم الرٹ جاری کردیا۔

عام طور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مختلف لنکس بھیجے جاتے ہیں، عوام کےلیے نئے سال کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے الرٹ جاری کردیا ہے، ایجنسی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئے سال کے فراڈ سے بچیں۔

مزید پڑھیں: کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس حافظ آباد کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

جعلی اور دھوکا دینے والے لنکس کے حوالے سے جاری الرٹ میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات چل رہے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کے لنک پرکلک نہ کریں، واٹس ایپ کوڈ بھی شیئر نہ کریں۔

مزید خبریں