اتوار,  28 دسمبر 2025ء
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالورز نہیں،بیرسٹر عقیل ملک
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالورز نہیں،بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالورز نہیں،مقبولیت کے دعوے فریب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے مقبولیت کا ڈرامہ کیا جاتا ہے،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرگرمی محدود ہے،انہوں نے جھوٹے فالورز بنا رکھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مصنوعی ریچ دکھائی جاتی ہے،سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پردہ چاک ہو چکا ہے،بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا، بیرسٹرعقیل ملک

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے،پی ٹی آئی سیاسی میدان کی ناکامی چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے،پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہے،عوام جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے؟

مزید خبریں