اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی تو کہیں نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا فی کلو تھوک ریٹ 379 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 393 روپے فی کلو ہے، برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 569 روپے مقرر کی گئی ہے، لاہور میں گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ زندہ مرغی پانچ روپے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ انڈے فی درجن 330 روپے میں دستیاب ہیں۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے مقرر کیا گیا ہے، برائلر گوشت کے نرخ 563 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں، ملتان میں مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہوا ہے۔ انڈے 294 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سونا جعلی نکلا ،10 لاکھ شرط بھی ہار گئے
فیصل آباد میں برائلر زرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے مقرر کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 548 روپے ہے، فیصل آباد میں مرغی کا گوشت سات روپے کلو مہنگا ہوا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 333 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت ایک دن میں 10 روپے بڑھ گئی، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 415 سے بڑھ کر 425 روپے ہو گئی ہے۔











