اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، سڑکوں پر کئی انچ برف کی تہہ جم گئی۔
نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
برفباری کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی جبکہ 2100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔اس کے علاوہ برفباری کی وجہ سے نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: لاہور: ائیرسیال کی پروازوں کی منسوخی، عمرہ زائرین چار دن سے ائیرپورٹ پر محصور
نیشنل ویدر سروس نے نیویارک اسٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان اور موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کی ہے ۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نیویارک کےگورنر نے بھی ہنگامی حالت نافذ کر دی جبکہ نیوجرسی ،کنیکٹی کٹ اور نیویارک کے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سےنہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔











