اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کے علاوہ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے بری خبر آگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا کے لئے روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔
تینوں میچ دمبولا سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، یہ سیریز ورلڈ کپ اسکواڈ منتخب کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، مائیک ہیسن بطور وائٹ بال ہیڈ کوچ ذمہ داری نبھا ئیں گے، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، حنیف ملک بیٹنگ کوچ اور شین مکڈرموٹ کو بطور فیلڈنگ کوچ برقرار رکھا گیا ہے۔
کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ اور گرانٹ لوڈن سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ، سید نعیم احمد ٹیم میڈیا منیجر اور کرنل عثمان انوری ٹیم سیکیورٹی منیجر ہوں گے، ڈاکٹر واجد علی رفائی ٹیم ڈاکٹر اورمحمد احسان مسیور ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائینگے۔











