هفته,  27 دسمبر 2025ء
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ترقی پانے والے افسران کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پنجاب پولیس کے امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن کے پی کیڈٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پی کیڈٹ سکیم کے تحت ترقی پانے والے افسران کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

لاہور ریجن میں 299 سیٹوں پر 297 امیدوار کامیاب ہوئے، شیخوپورہ ریجن میں 112 سیٹوں پر 111، ملتان ریجن میں 87 سیٹوں پر 87، ڈی جی خان ریجن میں 87 سیٹوں پر 86 اور ساہیوال ریجن میں 31 سیٹوں پر 31 افسران نے کامیابی حاصل کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے اے ایس آئی افسران کو مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی کا یہ شاندار تناسب پنجاب پولیس کے ہونہار اور محنتی اہلکاروں کی قابلیت اور لگن کا واضح ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: ائیرسیال کی پروازوں کی منسوخی، عمرہ زائرین چار دن سے ائیرپورٹ پر محصور

اس کامیابی کے ذریعے پنجاب پولیس نہ صرف اپنے ادارے کے معیار کو بلند کر رہی ہے بلکہ عوام کی خدمت میں بھی مزید موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کامیاب افسران میں لاہور کے 297، شیخوپورہ کے 111، ملتان کے 87، ڈی جی خان کے 86 اور ساہیوال کے 31 افسران شامل ہیں، جو اپنے ریجنز میں بہترین خدمات سرانجام دیں گے۔ یہ کامیابی افسران کی محنت اور پبلک سروس کمیشن کے شفاف امتحانی عمل کا عکاس ہے۔

مزید خبریں