هفته,  27 دسمبر 2025ء
چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے  مذاکرات اور ان سے ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا ۔

بیرسٹر گوہر نے  وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی کے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر رابطہ ہوا یا انھوں نے کوئی رابطہ کیا تو عوام کو ضرور بتائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے، مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

واضح رہے گزشتہ روز جیو نیوز کے مارننگ شو ‘جیو پاکستان’ میں اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 10روز میں بیرسٹر گوہر نے 3 مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی تھی۔

مزید خبریں