جمعرات,  25 دسمبر 2025ء
سحر کامران کا یومِ پیدائشِ قائداعظم پر پیغام، اتحاد اور رواداری کو اپنانے پر زور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم ایک دوراندیش اور عظیم رہنما تھے جن کی ثابت قدمی اور اصولوں پر غیر متزلزل یقین نے پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط قائداعظم کا سنہرا اصول تھا جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

سحر کامران نے زور دیا کہ ہمیں باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا عقیدے سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان مساوات، رواداری اور انصاف پر مبنی تھا اور ہمیں ان کے افکار کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ایمان، اتحاد اور نظم قائداعظم کے اصول آج بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں، مسلح افواج

انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور متحد ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ قائداعظم کی وراثت کی حفاظت کریں اور ان کے اصولوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

مزید خبریں