مائیڈوگوری(روشن پاکستان نیوز) افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیڈوگوری میں مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 نمازی جاں بحق ہو گئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا نماز کے دوران ہوا، جس سے مسجد کونقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ تاحال کسی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
مزید پڑھیں: مئی کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا: وزیراعظم
واضح رہے کہ مائیڈوگوری ریاست بورنو کا دارالحکومت ہے، جو گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام اور اس کے دھڑے اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس (ISWAP) کی شورش کا مرکز رہا ہے۔











