بدھ,  24 دسمبر 2025ء
صاحبزادہ ذیشان شاہ بخش کی شادی صابر مارکی میں خوشی کے ساتھ مکمل

نوشہرہ(روشن پاکستان نیوز) صاحبزادہ قربان افضل کے بیٹے صاحبزادہ ذیشان شاہ بخش کی شادی کی خوشیوں بھری تقریب صابر مارکی میں بخیریت سرانجام پائی۔ شادی کی تقریب میں مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ سیاسی رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں پیر سجاد حیدر ماہی، پیر سلیمان شاہ رنمل شریف، پیر اظہر کمال، پیر سبطین ہادی سنگہوئی شریف، پیر غضنفر نوشاہی، پیر سید عثمان نوری لاہور، پیر سید امجد حسین باہیا شریف اور سید مظہر بخاری انگلینڈ سمیت دیگر معروف مذہبی رہنما شریک ہوئے۔

سیاسی و سماجی شخصیات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی ایم این اے، چوہدری عبداللہ یوسف ایم پی اے، چوہدری خالد اصغر گھرال ایم پی اے، سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی، سابق ایم پی اے میجر معین نواز، ایس پی چوہدری مدثر گجر، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز، چوہدری گل شہزاد وڑائچ، ملک تنویر نوشاہی راولپنڈی اور ہزاروں دیگر مہمان شامل تھے۔

مہمانوں کا پرتپاک استقبال صاحبزادگان، اولاد سچیار پاکؒ، بشمول صاحبزادہ محمد سلطان میراں، سجادہ نشین سچیار پاکؒ، صاحبزادہ امین اختر، صاحبزادہ غلام عباس، صاحبزادہ امجد نواز ایڈووکیٹ، صاحبزادہ امتیاز میراں، صاحبزادہ حاجی صاحب، صاحبزادہ محمود، صاحبزادہ عمران اختر، چیف آفیسر، صاحبزادہ سونی پیر، صاحبزادہ منصور میراں، صاحبزادہ طاہر امین اور صاحبزادہ شاہ زیب نوشاہی نے کیا۔

تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ شاہد ربانی زیب، سجادہ آستانہ عالیہ سچیار پاکؒ نوشہرہ شریف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شادی کے پُر مسرت موقع پر دولہا دلہن، مریدین اور وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

یہ شادی کی تقریب نہ صرف خاندانی اور مذہبی روایات کی عکاس تھی بلکہ علاقے کے عوام اور مہمانوں کے لیے خوشیوں بھرا سماجی موقع بھی ثابت ہوئی۔

مزید خبریں