بدھ,  24 دسمبر 2025ء
اسلام آباد: سحر کامران کی روسی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پاکستان میں تعینات روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورَیف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سحر کامران نے ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے روسی سفیر کی جانب سے دیے گئے تحفے پر بھی شکریہ ادا کیا، جس میں مشہور روسی پینٹنگز کے دلکش نمونے اور روس کے حسین مناظر پر مشتمل تصاویر شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں: سحر کامران

سحر کامران کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اس طرح کی ملاقاتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مزید خبریں