بدھ,  24 دسمبر 2025ء
پبلک سیکٹر کی بربادی کی ذمہ دار بیوروکریسی ، احتساب کیا جائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیخلاف نہیں مگر وہاں سے ردعمل پر سب کچھ منحصر ہے۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رو زبھی وزیراعظم نے مذاکرات کی بات کی ، جب حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے تو جواب میں شرائط لگائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی کامیاب بولی خوش آئند ہے، حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے مطمئن ہے ، نجکاری سے قومی ایئرلائن کی سروسز میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا ہے: خواجہ سعد رفیق

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے پاس پی آئی اے کے 25 فیصد شیئرز ہیں، پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے بیان کی وجہ سے ایوی ایشن سیکٹر کو نقصان پہنچا،خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کی بربادی کی ذمہ دار بیوروکریسی ہے، ریٹائرڈ بیوروکریسی کی وجہ سے ادارے متاثرہو رہے ہیں، اداروں کی بربادی کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔

مزید خبریں