بدھ,  24 دسمبر 2025ء
مشن مکمل ، سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کی۔ جس کیساتھ دیا گیا کیپشن نمایاں رہا ،تصویر پر لکھے کیپشن نے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

’مشن مکمل‘، سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’اسلام و علیکم سر، سر فراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا‘۔ سرفراز احمد کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مزید پڑھیں: انقرہ میں طیارہ گر کر تباہ ، لیبیا کے آرمی چیف 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

مزید خبریں