منگل,  23 دسمبر 2025ء
بہار کے وزیر اعلیٰ کی مسلمان طالبہ کے نقاب اتارنے پر مسلم امہ سیخ پا
بہار کے وزیر اعلیٰ کی مسلمان طالبہ کے نقاب اتارنے پر مسلم امہ سیخ پا

سید شہریار احمد
ایڈوکیٹ ہائی کورٹ

مختلف شہروں میں بہار کے وزیراعلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

ایک بڑا مظاہرہ اسلام آباد میں سول سوسائٹی کے رہنما عزت خان کی قیادت میں ہوا

چند روز قبل بہار کے وزیراعلیٰ نے تقریب تقسیم اسناد میں ایک مسلمان طالبہ جو اسلامی شعائر کی پاسداری کرتے ہوئے حجاب لے کر سٹیج پر اپنا سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے لیے آئی ،جہاں دنیا نے ایک نہایت ہی گھٹیا پن ،کم ظرفی اور کمینگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وزیراعلی کو دیکھا جس نے حاضرین اور دنیا بھر کے میڈیا کے سامنے اس مسلمان بچی کا نقاب کھینچ دیا ۔

جس کے بعد مسلمان ممالک، بلکہ غیر مسلموں نے بھی وزیراعلی بہار کے اس عمل پر شدید رد عمل اور احتجاج کیا ۔
پاکستان میں سول سوسائٹی کی طرف سے مظاہرے جاری ہیں جس میں ایک بڑا احتجاج اسلام آباد میں کیا گیا جس کی قیادت سول سوسائٹی کے رہنما اور انسانی حقوق کی علم بردار، سی ڈی اے ایمپلائیز یونین کے سرپرست اعلی جناب عزت خان نے کی۔
عزت خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے وزیراعلی کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی
اور وہاں اعلان کیا کہ جب تک وزیراعلی استعفے نہیں دیتے، مسلم امہ چین سے نہیں بیٹھے گی۔
عزت خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اپنے عروج پر ہے جس میں نریندر مودی، اس کی جماعت اور شدت پسند ہندوؤں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی سماجی تنظیموں نے عزت خان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلی بہار کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے عزت خان کے ساتھ کھڑے ہونے اور ہر موقع پر ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں