اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عدالت نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی جعلی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے مدعیہ عظمی بخاری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیس پراسیکیوشن کی شہادت کے لیے 5 جنوری تک ملتوی کیا جاتا ہے۔
کیس پراسیکیوشن کی شہادت کے لیے متعین تھا، فیصلے میں کہا گیا کہ مدعیہ کے جونئیر وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔
مزید پڑھیں: ایک گھنٹے میں انصاف! ایس پی شیربانو نے کیسے مجرم کو پکڑا ! ڈرامہ یا حقیقت ؟
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کے وکلا نے کیس ملتوی کرنے کی شدید مخالفت کی، ملزمان کے وکلا نے مدعیہ عظمی بخاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید سمیت دیگر ملزمان نے لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگائی۔











