اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چکن کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ، سرکاری نرخنامہ جاری ہونے کے بعد مارکیٹ میں بھی نئی قیمتیں نافذ کر دی گئیں۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے سے کم ہو کر 430 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے چند دن پہلے مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 29 روپے اضافہ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ جس کے بعد انڈوں کی پیٹی کی قیمت 10,500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں: معروف اداکارہ چکن گونیا کا شکار











