واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر جنگیں رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاک بھارت جنگ سے 8 جنگیں رکوائیں۔
فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر انتہائی قابل احترام ہیں، وزیراعظم پاکستان نے کہا ٹرمپ نےایک کروڑجانیں بچائیں۔
انہوں نے طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے، ہم نے دنیا کے سب سے بڑے جنگی جہاز بنائے، نئے جہاز پرانے آئیوا کلاس سے زیادہ طاقتور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بحریہ کے جہاز المونیم کے بجائے اسٹیل سے بنائے جا رہے ہیں، وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدد دے گا، 15 آبدوزیں بنائی جا رہی ہیں، بحریہ کا ہیڈ کوارٹر بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات سے بھری کشتیوں کوسمندرمیں تباہ کیا جا رہا ہے، امریکا میں گزشتہ سال 3 لاکھ افرادمنشیات کے استعمال سے ہلاک ہوئے، ہماری سرحدیں محفوظ اور معیشت مضبوط ہے، امریکا کو قومی سلامتی کیلئے گرین لینڈ کی ضرورت ہے، گرین لینڈ پر ہر جگہ روسی اور چینی جہاز نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ معدنیات نہیں بلکہ قومی سلامتی کیلئے چاہیے، وینزویلا کے ساحل کے قریب بڑا بحری بیڑا موجود ہے ، صدر مادورو نے سختی دکھانے کی کوشش کی تو یہ آخری بار ہو گا۔











