پیر,  22 دسمبر 2025ء
فیلڈ مارشل کو اعلیٰ ترین سعودی اعزاز ، دہشتگردی کیخلاف تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن اور انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مملکتِ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: نوجوان شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کرکٹ کے میدانوں پر برسوں بھارت پر حاوی رہا

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو اعزاز دفاعی تعاون اور علاقائی امن کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

مزید خبریں