اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 ، 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا ہے۔
فائنل میں تاریخی کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا، ان کے کھیل کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: نوجوان شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کرکٹ کے میدانوں پر برسوں بھارت پر حاوی رہا
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائےگا۔











