راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 خوارجی ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔ جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے۔
مارے جانے والے خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ جبکہ فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں بھی شریک تھے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔











