اتوار,  21 دسمبر 2025ء
نوجوان شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کرکٹ کے میدانوں پر برسوں بھارت پر حاوی رہا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشیا کپ جیت لیا جی ہاں پاکستان کرکٹ کے نوجوان شاہینوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی دولت، مضبوط ڈھانچے اور غرور کو ایک بار پھر پاش پاش کردیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کے بعد اب انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی نوجوان شاہینوں نے مغرور بھارت کو بڑی شکست دے دی۔

امیر آئی پی ایل کا ڈھانچہ پھر زمین بوس ہوگیا۔ راونڈ میچ میں پاکستان ہارا لیکن فائنل میں بھارت کو دھول چٹا دی۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والے بھارتی کرکٹ پنڈٹ حیران ہیں کہ پاکستان کا نوجوان ٹیلنٹ آخر بھارت پر بھاری کیسے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی دولت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کا کوئی مقابلہ نہیں، یہ حقیقت سب جانتے ہیں۔ بھارت کی آبادی ایک ارب 45 کروڑ جبکہ پاکستان کی آبادی 26 کروڑ کے آس پاس ہے۔ یوں دونوں کی آبادی میں بھی کروڑوں نہیں۔ بلکہ سو کروڑ سے بھی زیادہ کا فرق ہے۔ لیکن پاکستانی ٹیم کا ٹیلنٹ ہمیشہ بھارتیوں کو حیران کر دیتا ہے۔

ابھی کچھ دنوں پہلے کی بات ہے کہ بھارت کے کچھ نا سمجھ کرکٹ پنڈت پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وقتی کمزوریوں سے اتنے بڑے ہوگئے۔ کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو افغانستان سے بھی کمزور قرار دے دیا تھا۔ وہ یہ بھی بھول گئے کہ پاکستان نے کبھی بھارتی ٹیم کی کمزوریوں کا مذاق نہیں اڑایا۔ پاکستان کرکٹ کے میدانوں پر برسوں بھارت پر حاوی رہا۔

ابھی بھارتی بورڈ کے پاس 600 ارب روپے ہیں۔ جبکہ پاکستان بورڈ کے کل اثاثے 20 ارب روپے سے بھی کم ہیں۔ اب اسی پاکستان کے پی ایس ایل کھیلنے والے نوجوان جب مہنگی ترین آئی پی ایل کھیلنے والے سورماوں سے ٹکرائے تو فاتح قرار پائے۔ اور یہ سچ ہے کہ پاکستان حالیہ میچز میں بھارت سے مسلسل ہارا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کا مذاق اڑایا جائے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

اعدادو شمار کے حقائق کی بات ہو تو پاکستان نے اپنے پہلے ہی دورے میں 1952 میں بھارت میں پہلی ٹیسٹ فتح اپنے نام کی تھی۔ یہ ٹیسٹ سیریز بھارت کے نام ضرور رہی لیکن پاکستان نے اپنے سے کہیں گنا مضبوط بھارت کو اُسی کے گھر پر ایک ٹیسٹ ہرایا تھا۔

بھارت نے پاکستان کی سر زمین پر 2004 میں پہلا ٹیسٹ جیتا یعنی پاکستان کی پہلی جیت کے 50 سال بعد اسے یہ مزا چھکنا نصیب ہوا۔ اور اسی طرح پاکستان نے بھارت میں 1987 میں پہلی بار سیریز جیتی۔ لیکن بھارت نے پہلی بار پاکستان کو 2004 میں ٹیسٹ سیریز ہرائی یعنی یہاں بھی وہ 17 سال پاکستان سے پیچھے رہا۔

بھارت ابھی تک پاکستان میں صرف 2 ٹیسٹ جیت چکا ہے۔ لیکن پاکستان نے بھارت کو اسی کے گھر میں 5 بار ہرایا ہے۔ یعنی یہاں بھی پاکستان اس سے تین قدم آگے ہے۔ ابھی بات ٹیسٹ میچز کی کل تعداد کی ہو تو پاکستان نے 12 میچ جیتے ہیں۔ جبکہ بھارت صرف 9 میچز میں کامیابی سمیٹ پایا ہے۔

اب بات ہو جائے ون ڈے کی تو دونوں ٹیموں کے درمیان 136 مقابلے ہوئے۔ ان میں سے 73 پاکستان کے نام رہے۔ اور بھارت صرف 58 جیت پایا۔ یہاں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

صرف ٹی 20 ایسا میدان ہے جہاں 12 میچز جیت کر بھارت کافی بہتر پوزیشن میں ہے۔ کیونکہ پاکستان صرف تین مقابلے ہی جیت پایا ہے۔

ابھی پھر ٹیسٹ کی بات کریں تو پاکستان نے اپنے ہوم گراونڈ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا سے سیریز ایک ایک سے برابر کی۔ جبکہ بھارت جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ بری طرح ہارا۔ اور اب وہ سیریز برابر کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔ یعنی بھارت کے کاغذی شیر ایک بار پھر گھر میں ڈھیر۔

تو بھارت کو چاہیے کہ وہ کھیل کو کھیل کی طرح سمجھے۔ اور اس میں نہ تو سیاست کو گھسائے اور نہ ہی دوسری ٹیموں کا مذاق اڑائے۔ بھارت ایشیا کپ میں اپنے نوجوانوں کی شکست سے سبق سیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

بھارت اپنے پیسے پر اتنا غرور نہ کرے۔ بلکہ پاکستان کی ٹیلنٹ کی قدر کرے اور اگر پھر بھی گھمنڈ مجبور کرے تو بھارت سارا ریکارڈ کنگھال لے۔

مزید خبریں