اتوار,  21 دسمبر 2025ء
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں اوپنرز نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں ٹام لیتھم نے 101 جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 اور ڈیون کانوے نے 227 رنز بنائے تھے۔

ڈیون کانوے ایک ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

ماونٹ مونگانوئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈیون کانوے نے سنچری جبکہ پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری بنائی۔

مزید خبریں