واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر ایران پر حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا ایران پر ممکنہ نئے حملوں پر امریکی صدر کو بریفنگ دینے کا منصوبہ ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں کسی بھی قسم کی توسیع ایک خطرہ ہے ، اس کے جواب میں فوری کارروائی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران میں مسافر بس الٹ گئی ، 13 افراد ہلاک ، 13 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران جوہری افزودگی کے مراکز دوبارہ بحال کر رہا ہے۔











