هفته,  20 دسمبر 2025ء
رجب المرجب کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رجب المرجبکا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو صبح 06:43 بجے پیدا ہونے کا امکان ہے ،فلکیاتی حساب کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہوگی۔

ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے،ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام چاند کے ننگی آنکھ سے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔

مزید پڑھیں: 27 رمضان المبارک کی شب مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع

فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے،رجب المرجب کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

مزید خبریں