پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شکوہ کیا ہے کہ ہمیں 26ویں ترمیم سے پہلے بھی انصاف نہیں ملا، غلط روایات قائم کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگوں کےخلاف غلط روایات قائم کی جارہی ہیں، سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت ہی رہنا چاہیے۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی اسی لئے الیکٹرک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرانا چاہتے تھے، کوئی سوچتا ہے آج اس کی حکومت ہے تو کل بچ جائیگا ایسا نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں،عمران خان
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی اور بشریٰ بی بی بے گناہ ہیں، بوگس مقدمات قائم یئے گئے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت ہی رہنا چاہیے آلہ کار نہیں بننا چاہیے
اس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انصاف ملتا تو پی ٹی آئی احتجاجی سیاست نہ کرتی، میں نے اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے شروعات کی اور آج وزیر اعلیٰ ہوں۔
بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی سیاست کو ایک نئی تاریخ دی، کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاجی سیاست کرتی ہے، اگر انصاف ملتا تو پی ٹی آئی کبھی بھی احتجاجی سیاست نہ کرتی۔
انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جن لوگوں نے پریس کانفرنس کی وہ بری ہوگئے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو کھڑے تھے انھیں سزا دی گئی، یہ نظام پوری طرح ایکسپوز ہو چکا، عدالتی نظام مفلوج بنا دیا گیا۔











